آل کراچی شہید عبدالخالق بلوچ یادگاری فٹبال ٹورنامنٹ

114

کراچی (اسٹاف رپورٹر) بابل اسپورٹس فٹبال کلب نوالین لیاری کے زیر اہتمام آل کراچی شہید عبدالقالق بلوچ یادگاری فٹبال ٹورنامنٹ میں2 میچ کھیلے گے پہلا میچ لیاری یونین اور ماریپور ٹکڑی کے درمیان کھیلا گیا ۔ لیاری یونین نے3-0 سے جیت کر اگلے رائونڈ کے لیے کوالیفائی کر لیا لیاری یونین کا کے وجاہت ، نبیل او ارسلان نے ایک ایک گول کیا۔ دوسرا میچ کیماڑی محمدن اور ینگ بلوچ اسٹار کے درمیان کھیلا گیا جس میںکیماڑی محمدن نے2-0 سے جیت کر اگلے رائونڈ کے لیے کوالیفائی کر لیا ۔کیماڑی محمدنکے اسد اور دلاور خان نے گول گیے۔ ریفری آزاد بشیر احمد حیدر علی غلام اکبر میچ کمشنر ابوبکر واجو عابد بلوچ فیصل مست نے فرائض انجام دیے۔