اقوام متحدہ مقبوضہ کشمیر میں بربریت روکے، شاہد آفریدی

107

کراچی(اسٹاف رپورٹر)قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی جارحیت پر وزیر اعظم نریندر مودی کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اقوام متحدہ سے کردار ادا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔مایہ ناز آل راونڈر نے کہا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ مودی دیرپا امن کی جانب قدم بڑھائیں اور اس غیر انسانی عمل کو روکا جانا چاہیے۔انہوں نے مزید کہا کہ ناانصافی اور ظلم و جبر کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا، ہمیں امید ہے کہ اس مسئلے کا جلد حل نکال لیا جائے گا۔