یکجہتی کشمیر اسپورٹس فیسٹیول مسلم ہینڈز اسکول نے جیت لیا

626
یکجہتی کشمیر اسپورٹس فیسٹیول میں مہمان خصوصی فاتح ٹیم کو ٹرافی دیتے ہوئے
یکجہتی کشمیر اسپورٹس فیسٹیول میں مہمان خصوصی فاتح ٹیم کو ٹرافی دیتے ہوئے

راولا کوٹ(وائس آف ایشیا) یکجہتی کشمیر اسپورٹس فیسٹیول انٹر اسکولز گرلز باسکٹ بال چمپئن شپ مسلم ہینڈز سکول راولا کوٹ نے جیت لی۔فائنل میچ میںایور گرین پبلک اسکول مظفر آباد کی باسکٹ بال ٹیم کو 4پوائنٹس سے شکست دی۔ مشعل یوتھ سوسائٹی کے زیر اہتمام اوورفلوئنگ مرسی فائونڈیشن اورگلف پیلس ہوٹل راولا کوٹ کے اشتراک سے مظلوم کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی اور شہدائے کشمیر کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے یکجہتی کشمیر اسپورٹس فیسٹیول انٹر ا سکولز گرلز باسکٹ بال چمپئن شپ مسلم ہینڈز ا سکول راولا کوٹ میں منعقد ہوئی۔جس میں مظفر آباد ،باغ،راولاکوٹ،کوٹلی اور میر پور سے تعلق رکھنے والے ا سکولوں کی ٹیموں نے حصہ لیا۔یکجہتی کشمیر اسپورٹس فیسٹیول کی آرگنائزنگ کمیٹی کے سیکرٹری اسرارچغتائی اور کواڈینیٹروسیم سلیم نے مہمان خصوصی افتخار انقلابی اورسلیم شاکر کا دونوں ٹیموں کی کھلاڑیوں سے تعارف کرایا،اس موقع پر مسلم ہینڈز اسکول راولاکوٹ کی پرنسپل گلشن رشیدبھی موجود تھیںجبکہ مشعل یوتھ سوسائٹی کے سیکرٹری جنرل کاشف سجن بھی ان کے ہمراہ تھے۔ مسلم ہینڈز سکول راولا کوٹ میں کھیلے جانے والے فائنل میچ میں دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرکے شائقین سے خوب داد حاصل کی۔ مسلم ہینڈز اسکول کی باسکٹ بال ٹیم نے دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے میں ایور گرین پبلک اسکول مظفر آباد کی باسکٹ بال ٹیم کو 21-25 پوائنٹس سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔مسلم ہینڈز اسکول کی جانب سے ٹیم کی کپتان قدسیہ تنویر نے 8 ،ابیرہ فاطمہ نے 7،مقدس اختر نے 3 اور ضحٰی نور نے 4 پوائنٹس اسکور کئے۔جبکہ ایور گرین پبلک اسکول کی طرف سے حیا میر نے6 ،قدسیہ مظفر نے 5 ،مریم خلیل نے 4 ،مقرین افتخار نے 3 اور حبیبہ رحیم داد نے 2 پوائنٹس اسکور کئے۔فزیکل ایجوکیشن ٹیچرآصف خان نے میچ کو سپروائز کیا۔ یکجہتی کشمیر اسپورٹس فیسٹیول انٹر ا سکولز گرلزچمپئن شپ کے اختتام پر مہمان خصوصی افتخار انقلابی اور مشعل یوتھ سوسائٹی کے صدر سلیم شاکر نے میںفاتح ٹیم کی کپتان قدسیہ تنویر کو وننگ ٹرافی دی جبکہ او ایم پاکستان کے نیشنل ڈائریکٹر وکٹر لعل نے رنر اپ ٹیم کی کپتان قدسیہ مظفر کو ٹرافی دی۔