قبل ازوقت انتخابات حکومت کی غلطیوں پر پردہ ڈالنا ہوگا‘ وینزویلن اپوزیشن رہنما

126

کراکس (انٹرنیشنل ڈیسک) وینزویلا کے اپوزیشن رہنما اور خود ساختہ صدر خوآن گوائیڈو نے کہا ہے کہ حزب اختلاف کی جماعتیں ملک میں قبل از وقت انتخابات میں حصہ نہیں لیں گی۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق گوائیڈو کا کہنا ہے کہ صدر نکولاس مادورو کی پارٹی کا اقتدار پر رہتے ہوئے قبل از وقت انتخابات کا پروگرام بے معنی اور حکومتی غلطیوں کو جائز قرار دے کر ان پر پردہ ڈالنے کے مترادف ہوگا۔