تُرک صدر نے برطرف میئروں کو دہشت گردوں کا مددگار قرار دیدیا

122

استنبول (انٹرنیشنل ڈیسک) ترک صدر رجب طیب اِردوان نے کردوں کے حمایتی 3 شہروں کے میئروں کی برطرفی سے متعلق اپنی حکومت کے فیصلے کا دفاع کرتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ یہ افراد دہشت گردوں کے کام آ رہے تھے۔ ترک خبر رساں ایجنسی اناطولیہ کے مطابق دیار بکر کے میئر عدنان سلجوق، ماردین کے میئر احمد ترک اور فان کے میئر بدیعہ اوزوکچی ارتان کو گزشتہ اتوار کی شب ان کے عہدوں سے برطرف کیا گیا تھا۔ تینوں افراد پر شبہ ہے کہ ان کے کردستان ورکرز پارٹی کے ساتھ تعلقات ہیں، جسے ترکی ایک دہشت گرد تنظیم قرار دیتا ہے۔