بھارت کے سابق وزیرخزانہ ارون جیٹلی انتقال کر گئے

113

نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک) بھارت کے سابق وزیرخزانہ ارون جیٹلی 66 برس کی عمر میں انتقال کر گئے ہیں۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے انتہائی قریبی سمجھے جانے والے ارون جیٹلی کا انتقال نئی دہلی کے ایک اسپتال میں ہوا۔ گزشتہ برس انہیں گردوں کی پیوندکاری کرانا پڑی تھی، تاہم اسی دوران سرطان کے مرض کی تشخیص بھی ہوئی تھی۔ جیٹلی 2 ہفتے سے دارالحکومت نئی دہلی کے ایک اسپتال میں زیر علاج تھے۔وہ 2014ء سے رواں برس ہونے والے عام انتخابات تک مودی کی کابینہ میں شامل رہے۔