سوڈان میں سابق صدر عمر البشیر دوسری بار عدالت میں پیش

349
خرطوم: سابق صدر عمر البشیر پیشی کے موقع پر حاضرین کو دیکھ کر ہاتھ ہلا رہے ہیں
خرطوم: سابق صدر عمر البشیر پیشی کے موقع پر حاضرین کو دیکھ کر ہاتھ ہلا رہے ہیں

خرطوم (انٹرنیشنل ڈیسک) سوڈان کے دارالحکومت خرطوم میں معزول صدر عمر البشیر کو عدالتی میں سماعت کے لیے گزشتہ روز ایک بار پھر پیش کیا گیا، جہاں ان پر غیر ملکی کرنسی رکھنے اور بدعنوانی کے علاوہ احتجاجی مظاہرین کے قتل پر اکسانے اور اس میں ملوث ہونے کے الزامات کے تحت مقدمے کی کارروائی ہوئی۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق استغاثہ کی جانب سے سابق صدر سے منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی فنڈنگ کے حوالے سے پوچھ گچھ کی گئی۔ 30 برس سوڈان کے حکمران رہنے والے عمر البشیر کو سخت فوجی پہرے میں عدالت پہنچایا گیا۔ سوڈانی عبوری حکومت کے وزیرا عظم عبداللہ حمدوک نے سابق صدر کے خلاف مقدمات سے متعلق بیان دیا تھا کہ یہ ابتدا غلط ہے۔