ہانگ کانگ کے مظاہرین کا ہاتھوں کی زنجیر بنا کر احتجاج

180
ہانگ کانگ: حکومت مخالف مظاہرین ہاتھوں کی زنجیر بنا کر احتجاج کررہے ہیں
ہانگ کانگ: حکومت مخالف مظاہرین ہاتھوں کی زنجیر بنا کر احتجاج کررہے ہیں

ہانگ کانگ (انٹرنیشنل ڈیسک) ہانگ کانگ میں ہزاروں افراد کا چین نواز مقامی حکومت کے خلاف احتجاج جاری ہے۔ میڈیا ذرائع کے مطابق جمعہ کے روز بھی مظاہرین نے ہاتھوں میں ہاتھ ڈال کر انسانی زنجیر بنائی۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ احتجاج کے تسلسل سے اندازہ ہوتا ہے کہ حکومت مخالف مظاہروں کے جلد ختم ہونے کی کوئی امید نظر نہیں آ رہی۔ احتجاج کے منتظمین کا کہنا تھا کہ تقریباً ایک لاکھ 35 ہزار افراد نے زنجیریں بنائیں جو 60 کلومیٹر تک پھیلی ہوئی تھیں۔