تائیوان میںطوفان سے نظامِ زندگی مفلوج

147

تائی پے (انٹرنیشنل ڈیسک) تائیوان میں سمندری طوفان بائیلو سے نظام زندگی مفلوج ہوگیا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق گزشتہ روز طوفان کے باعث سیکڑوں پروازیں معطل کردی گئیں جبکہ کاروباری ادارے اور اسکول بھی بند رہے۔ حکام نے انتباہ جاری کیا ہے کہ سمندری طوفان کی وجہ سے موسلادھار بارش اور مٹی کے تودے گرنے کے علاوہ کئی مقامات پر سیلابی صورت حال پیدا ہو سکتی ہے۔ متاثرہ علاقوں میں امداد کے لیے حکومت نے 34 ہزار فوجی تعینات کیے ہیں۔