میرپور خاص، قتل کا ا لزام ثابت ہونے پر ملزم کو عمر قید اور جرمانے کی سزا

156

میرپورخاص (نمائندہ جسارت) ٹرائل کورٹ نے قتل کا ا لزام ثابت ہونے پر ایک ملزم کو عمر قید اور جرمانے کی سزا جبکہ دیگر تین ملزمان کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے بری کردیا۔ میرپورخاص کی ماڈل اور ٹرائل کی عدالت نے قتل کا الزام ثابت ہونے پر ملزم ریاض شر کو عمر قید اور جرمانے کی سزا کا حکم دیا ہے، جبکہ تین ملزمان بخش شر، علی نواز شر اور راضی شر کو بری کردیا ہے۔ ملزمان پر الزام تھا کہ انہوں نے دلبر مہر تھانے کی حدود میں 2017ء میں مراد شر کو قتل کردیا تھا، جس کا مقدمہ مقتول کے بیٹے جانی کی مدعیت میں داخل کیا گیا تھا۔