سکھر، ایڈیشنل ڈائریکٹر ایگریکلچرل کے زرعی ادویات اور دھان کمپنیوں کے ویئر ہائوسز کے دورے

192

سکھر (نمائندہ جسارت) ایڈیشنل ڈائریکٹر ایگریکلچرل ایکسٹینشن سکھر اور ڈپٹی ڈائریکٹر محمد حسین اجن کی سربراہی میں ایک ٹیم نے ضلع سکھر میں مختلف زرعی ادویات اور دھان کمپنیوں کے اسٹاک اور ریکارڈ چیک کرنے کے لیے وئر ہائوسز کے اچانک دورے کیے۔ اس موقع پر 6 فرٹیلائزر کے نمونے قبضے میں لے کر پیسٹیسائیڈ اینڈ فرٹیلائزر کوالٹی کنٹرول اینڈ ٹیسٹنگ لیبارٹری لاڑکانہ کی جانب معائنے کے لیے روانہ کردیے ہیں۔