کشمیری مرد و خواتین ثابت قدمی کے ساتھ آزادی کی جدوجہد کررہے ہیں، اقبال مجاہد

140

میرواہ گورچانی (نمائندہ جسارت) شاہین پبلک ایلیمنٹری اسکول میرواہ گورچانی میں کشمیر بنے گا پاکستان کا پروگرام منعقد ہوا، جس سے جماعت اسلامی سیٹلائٹ ٹاؤن زون کے قیم ظفر اقبال مجاہد نے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی بدترین ریاستی دہشت گردی کے باوجود کشمیری مرد و خواتین نوجوان اور طلبہ ثابت قدمی، جرأت اور بہادری کے ساتھ آزادی کی جدوجہد کررہے ہیں، یہ آزادی کے لیے تاریخ ساز جدوجہد ہے۔ اس موقع پر تعلقہ شجاع آباد پریس کلب کے صدر ملک مشتاق احمد، عبدالوحید عباسی، محمد زبیر جبار، آل سندھ پرائیویٹ اسکول ایسوسی ایشن تعلقہ شجاع آباد کے رہنما محمد شفیق آرائیں اور آخر میں شاہین اسکول کے پرنسپل عبدالجبار چوہان نے خطاب کیا۔