ٹنڈوآدم گیس سلینڈر کیخلاف کارروائی ،چار دکانیں سر مبہر

152

ٹنڈو آدم (نمائندہ جسارت) ٹنڈوآدم میں گیس سیلنڈر کیخلاف مختار کار کے چھاپے۔ چار دکانیں سربمہر۔ ایک گرفتار و رہا۔ ٹنڈو آدم شہر کے مرکز میں قائم گیس سیلنڈر کی دکانوں پر مختار کار نبی بخش سولنگی نے چھاپا مار کر اسٹیشن روڈ، چھتری چوک، حیدرآباد روڈ سمیت دیگر علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی طور پر گیس سیلنڈر فروخت کرنے والے دکانداروں کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے طارق، عبدالشکور آرائیں، عبدالحد اور راشد علی کی دکانیں سربمہر کر کے دکاندار راشد علی کو گرفتار کرکے تھانے میں بند کردیا جبکہ دکاندار شاکر علی دکان چھوڑ کر فرار ہوگیا۔ بعد ازاں گرفتار دکاندار کو آزاد کردیا گیا۔