بلوچستان کے 44 ڈاکٹروں کو اصل تعیناتی پر رپورٹ کرنے کا نوٹس

191

کوئٹہ (نمائندہ جسارت) محکمہ صحت حکومت بلوچستان نے دوسرے اداروں، محکموں اور بیرون ملک میں ڈیپوٹیشن کے تحت خدمات سر انجام د ینے والے 44 ڈاکٹروں کو اپنی اصل تعیناتی میں رپورٹ کرنے کا نوٹس جاری کردیا۔ ان ڈاکٹروں کی ڈیپوٹیشن کی معیاد عرصہ دراز سے پوری ہوچکی ہے مگر اب تک اپنے اصل محکمہ جاتی تعیناتی پر رپورٹ نہیں کیا۔ جاری کیے گئے آخری نوٹس کے اجرا میں ان ڈاکٹروں کو تنبیہ کی گئی ہے کہ وہ محکمہ صحت کو 8 روز کے اندر رپورٹ کریں بصورت دیگر ان ڈاکٹروں کیخلاف سخت کارروائی اور ان کو حکومت بلوچستان کے مروجہ قانون کے تحت نوکری سے فارغ کردیا جائے گا۔ واضح رہے کہ اس آخری نوٹس جاری کرنے سے قبل بھی ان ڈاکٹروں کو ڈیپوٹیشن کی معیاد پوری کرنے اور غیر قانونی طور پر محکمہ صحت سے غیر حاضر رہنے کی رپورٹ کرنے کے نوٹسزز جاری کیے جاچکے ہیں۔