بااثر افراد سے زمین واگزار اور تحفظ فراہم کیا جائے، عبدالعزیز کمبوہ

158

جھڈو (نمائندہ جسارت) زمین ہتھیانے کے لیے بااثر جرائم پیشہ افراد لڑکے کے اغواء کا جھوٹا ڈرامہ رچاکر مقدمہ درج کروانے کی دھمکیاں دے رہے ہیں، امام مسجد اور بھائیوں کی پریس کانفرنس، بااثر افراد سے تحفظ فراہم کیا جائے۔ جھڈو کے نواحی علاقے گوٹھ پیر بودلہ کے رہائشی اور جھڈو کی مدنی مسجد کے خطیب مولانا عبدالعزیز کمبوہ نے اپنے بھائیوں منیر کمبوہ اور نذیر احمد کمبوہ کے ساتھ پریس کانفرنس میں بتایا کہ ان کے والد نے 2004ء میں نسیرین نامی خاتوں سے 20 ایکڑ زرعی زمین خریدی تھی، جس پر دلوانی قوم کے افراد کرم دلوانی، غازی دلوانی، نصیر گل حسن، عبدالکریم، علی گل اور دیگر نے زبردستی قبضہ کرلیا تھا، ہم نے عدالت سے رجوع کیا اور 2019ء میں عدالت نے ہمارے حق میں فیصلہ دیا اور عدالت ہی کے حکم پر ہمیں زمین کا قبضہ واپس ملا، اب جرائم پیشہ اور قبضہ مافیا کے بااثر اور وہی لوگوں نے زمین ہتھانے کے لیے اپنی ہی لڑکے کے اغوا کا جھوٹا ڈرامہ رچا کر ہم پر اغوا کا جھوٹا مقدمہ درج کروانا چاہتے جس کا مقصد مختلف حیلے بہانوں سے زمین پر دوبارہ قبضہ کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم شریف اور دین دار لوگ ہیں، لڑائی جھگڑے سے گریز کرتے ہیں لیکن جرائم پیشہ افراد نے کئی سال سے ان کا جینا محال کیا ہوا ہے۔ انہوں نے ڈی آئی جی میرپورخاص، ایس ایس پی میرپورخاص سے مطالبہ کیا ہے کہ انہیں اور ان کے خاندان کو تحفظ فراہم کیا جائے۔