ٹھیکیداروں کی جانب سے سائن بورڈ پر ٹیکس وصولی کیخلاف دکانداروں کا احتجاج

303

جیکب آباد (نمائندہ جسارت) جیکب آباد میں شہریوں سے بلدیہ کا سائن بورڈ اور اشتہارات ٹیکس نہ تو غیر قانونی ہے اور نہ ہی بھتا خوری۔ عوام گمراہ کن باتوں میں نہ آئیں۔ ڈائریکٹر افتخار جکھرانی جیکب آباد بلدیہ کے ٹھیکیداروں کی جانب سے دکان کے نام سے سائن بورڈ و اشتہارات بورڈ پر (شاپ بورڈ فرنٹ) ٹیکس وصولی کیخلاف دکانداروں کا احتجاج۔ صدر چیمبر آف کامرس کے بیان کہ دکاندار غیر قانونی ٹیکس نہ دیں۔ سیاسی و سماجی تنظیموں کے رہنمائوں کے موقف پر جس میں اس ٹیکس کیخلاف عدالت میں جانے کا عندیہ دیا گیا ہے کے رد عمل میں قربان علی اینڈ ایڈور ٹائزر کے ڈائریکٹر میر افتخار علی جکھرانی نے فون پر رابطہ کر کے بتایا کہ جیکب آباد بلدیہ کی جانب سے دکانداروں پر یہ نیا ٹیکس عائد نہیں کیا گیا ہے بلکہ یہ پرانا ٹیکس ہے جس پر عملدرآمد کیا جارہا ہے۔ ٹیکس کا بل باضابطہ طور پر سندھ حکومت اور (MC) بلدیہ سے منظور کیا ہوا ہے۔ اس سلسلے میں عوام کو چاہیے کہ وہ قانون پر عمل کرتے ہوئے تعاون کریں اور ان لوگوں کی باتوں میں نہ آئیں جو عوام کو اپنے ذاتی مفاد کی خاطر گمراہ کررہے ہیں۔