لاڑکانہ اور گردونواح میں دو مختلف واقعات میں دو نوجوان زخمی، حالت تشویشناک

170

لاڑکانہ (نمائندہ جسارت) لاڑکانہ اور گردونواح میں دو مختلف واقعات میں دو نوجوان زخمی، اسپتال منتقل، زخمیوں کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔ لاڑکانہ کی تحصیل رتو ڈیرو کے نواحی گاؤں وڈا گوپانگ میں علل الصبح نامعلوم چوروں نے ہدایت اللہ بلیدی کے گھر میں گھس کر بھینسیں چوری کرنے کی کوشش کی مزاحمت پر چوروں نے کلہاڑیوں کے وار کرکے ہدایت اللہ کے نوجوان بیٹے اسلم بلیدی کو شدید زخمی کرنے کے بعد فرار ہوگئے، جسے ورثا نے تشویش ناک حالت میں اسپتال منتقل کیا۔ دوسری جانب لاڑکانہ کے قریب گاؤں سوبھو ڈیرو میں دیرینہ دشمنی پر بااثر افراد نے کلہاڑیوں سے حملہ کرکے نوجوان نثار احمد لنجوانی کو شدید زخمی کرنے کے بعد فرار ہوگئے، جسے بھی ورثا نے تشوشناک حالت میں چانڈکا اسپتال کے شعبہ حادثات منتقل کیا گیا۔