مشکل گھڑی میں پاکستانی قوم اور فوج کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں، محمد صفدر آرائیں

124

حیدر آباد (اسٹاف رپورٹر) نیشنل پیس کمیٹی فار انٹرفیتھ ہارمینی اینڈ ہیومن رائٹس کے صوبائی چیئرمین محمد صفدر آرائیں نے بھارتی جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں نو لاکھ فوجی تعینات کردیے گئے ہیں اور ہر گھر کو جیل بنادیا گیا ہے، جبری طور پر کرفیو لگا کر کشمیری عوام کو دھوکا دیا گیا ہے، ہمیشہ سے کشمیریوں کا قتل عام کیا گیا اور اب 370 کا خاتمہ کرکے کشمیر پر اپنی حکومت مسلط کردی گئی ہے، جبکہ اب تک چار ہزار سے زائد کشمیریوں کو گرفتار کیا گیا اور کرفیو ہونے کے باعث لوگ خوراک سے محروم ہیں، مریض اسپتال نہیں جاسکتے۔ انہوں نے کہا کہ اس مشکل گھڑی میں پاکستانی قوم اور فوج کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔