عوامی ہیلپ لائن کا مقصد عوام کی شکایات سن کر ان کا ازالہ کرنا ہے، شہزاد صدیقی

433

حیدر آباد (اسٹاف رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف عوامی ہیلپ لائن حیدر آباد کے چیف آرگنائزر شہزاد صدیقی، کو آرڈینیٹر نذر الدین ودیگر نے پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے عوامی ہیلپ لائن کا قیام عمل میں لایا گیا ہے، جس کا مقصد عوام کی ہیلپ لائن کے ذریعے شکایات سنا کر ان کا ازالہ کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حیدرآباد سٹی میں سکندر اور لطیف آباد میں اسد خان کو ہیلپ لائن کا ذمے دار مقرر کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان عوامی مسائل کو حل کررہے ہیں اور یہ ہیلپ لائن بھی عوامی خدمت کے سلسلے کی ایک کڑی ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ سندھ حکومت عوام کے مسائل حل کرنے میں دلچسپی لینے کے بجائے کرپشن میں مصروف ہے۔