حیدرآباد ،عید الاضحیٰ گزرنے کے باوجود ظتوں کا ڈھیر

128

حیدر آباد (اسٹاف رپورٹر) سندھ کے مذہبی وسماجی رہنما خالد قادری نے کہا ہے کہ شہر بھر میں گندگی، بدبو، مکھی اور مچھروں کی بہتات ہے، جبکہ عیدالاضحی کو دو ہفتے گزر جانے کے باوجود غلاظتیں صاف نہیں کی گئیں، چونا تک نہیں ڈالا گیا، جس کی وجہ سے جراثیم اور بیماریاں جنم لے رہی ہیں۔ جبکہ بڑے پیمانے پر فنڈز ہڑپ کرلیے گئے۔ میئر حیدر آباد اور ایم ڈی واسا کی نااہلی کے سبب شہری اذیت ناک زندگی گزارنے پر مجبور ہیں، جبکہ ٹیکسز وہ پور ادا کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایک تو پانی دستیاب نہیں اور جن علاقوں میں پانی آتا ہے وہ گندا اور بدبو دار ہوتا ہے۔ وزراء، میئر، ایم ڈی واسا سمیت دیگر افسران کو بھی یہ ہی پانی پینے کے لیے دیا جائے۔ تحریک انصاف لطیف آباد کے رہنما عزیز شیخ نے کہا ہے کہ ایک ماہ ہونے والا ہے، برسات کا پانی تاحال نشیبی علاقوں میں باالخصوص عالم ٹائون، ملاح گوٹھ، فاطمہ جناح کالونی، لطیف آباد میں کئی کئی فٹ کھڑا ہے، جس کے لیے ڈپٹی کمشنر حیدر آباد کے حکم پر اسسٹنٹ کمشنر نے ایک ہیوی موٹر جو کہ ٹرک مزدا پر فکس ہے لگوائی جس سے تقریباً دو دو فٹ پانی نکال دیا گیا، اب پانچ روز پہلے پی پی کے نام نہاد کارکن موٹر اپنے قبضے میں لے کر نہیں چلارہے، جبکہ دو بلدیہ کی موٹریں بھی اپنے قبضے میں لے کر بند کر رکھی ہیں جس پر ایکشن لیا جائے۔