عبدالغفار عزیز سے سراج الحق ودیگر کا اظہار افسوس

249

لاہور( نمائندہ جسارت )نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان عبدالغفار عزیز کے جواں سال بھانجے جواد ناصر مختصر علالت کے بعد آج لاہور میں انتقال کر گئے ۔ نماز جنازہ کے بعد مرحوم کو سیکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں سپرد خاک کردیا گیا ۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق ، سیکرٹری جنرل امیر العظیم ، نائب امراء لیاقت بلوچ ، پروفیسر محمد ابراہیم ، راشد نسیم ، اسد اللہ بھٹو ، میاں محمد اسلم ، ڈاکٹر فرید احمد پراچہ ، معراج الہدیٰ صدیقی ، ڈپٹی سیکرٹری جنرل اظہر اقبال حسن ، سید وقاص جعفری ، حافظ ساجد انور ، محمد اصغر، سید بختیار معانی، سیکرٹری اطلاعات قیصر شریف سمیت جماعت اسلامی کے قائدین اور کارکنوں نے جواد ناصر کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ جواد ناصر مرحوم کی نماز جنازہ منصورہ میں حافظ محمد ادریس نے پڑھائی۔اس موقع پر سینیٹر سراج الحق نے مرحوم کی غلبہ دین کے لیے خدمات کو سراہا اور کہاکہ مرحوم کا پورا خاندان جماعت اسلامی سے وابستہ ہے اور ملک میں نظام مصطفیؐ کے نفاذ کی جدوجہد میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہاہے ۔