کشمیریوں پر ظلم نہ دیکھ سکابھارتی فوجی نے خود کشی کرلی

166

سرینگر(آن لائن) مقبوضہ کشمیر کے علاقے اننت ناگ میں بھارتی فوج کے کشمیریوں پر ظلم کے پہاڑ توڑنے سے دلبرداشتہ ہو کربھارتی فوج کے سی آر پی ایف کے اسسٹنٹ کمانڈنٹ ایم آو وند نے خود کو سرکاری رائفل سے گولی مار کر خودکشی کر لی۔بھارتی میڈیا کے مطابق 2014ء میں سی آر پی ایف میں شمولیت حاصل کرنے والا بھارتی فوجی ایم آر وند 5سال سے مقبوضہ کشمیر میں تعنیات تھا اور وہ کشمیریوں پر ظلم کے پہاڑ ٹوٹتے دیکھ رہا تھا ،33سالہ سی آر پی ایف کے اسسٹنٹ کمانڈنٹ ایم آر وند نے گزشتہ روز آخر کار کشمیریوں کے ظلم و جبر کی طویل داستان سے تنگ ہو کر خود کو سرکاری رائفل سے گولی مار کر ہلاک کر لیا۔بھارتی فوج کی جانب سے واقع کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔