_2019 ء: انکم ٹیکس ریٹرن فارم کا مسودہ جاری

382

اسلام آباد(آن لائن)ایف بی آر نے تنخواہ دار ملازمین ودیگر انفرادی ٹیکس دہندگان،کمپنیوں، ایسوسی ایشن آف پرسنز سمیت دیگر ٹیکس دہندگان کے لیے ٹیکس ائر2019ء کے انکم ٹیکس ریٹرن فارم کا مسودہ جاری کر دیا ہے اورمتعلقہ اسٹیک ہولڈرز سے آرا طلب کر لی ہیں ۔ایف بی آرکی جانب سے گزشتہ روز جاری کردہ ایس آر او نمبری951(I)/2019 میں کہاگیا ہے کہ تنخواہ دار ملازمین کو ٹیکس ائر2019 ء کے انکم ٹیکس گوشوارے میں تنخواہ اور اس کے علاوہ دیگرذرائع سے حاصل کردہ آمدنی کی تفصیلات بھی دینا ہوںگی اوربہبود سیونگ سمیت دیگر اسکیموںسے منافع کی تفصیلات اوراپنے اخراجات کی تفصیلات بھی دینا ہوںگی۔اسی طرح کمپنیوں اوراے او پیزکو بھی ٹیکس گوشواروں میں تمام تر تفصیلات دینا ہوںگی اوراپنے اثاثہ جات کے بارے میںبھی ری کنسیلیشن اسٹیٹمنٹس جمع کرانا ہوں گے۔