کشمیریوں کے پاکستان کے حق میں نعرے بھارت کی رسوائی کیلیے کافی ہیں‘قیصر شریف

169

لاہور(نمائندہ جسارت سیکرٹری اطلاعات جماعت اسلامی پاکستان قیصر شریف نے کہا ہے کہ کرفیو کے باوجود کشمیریوں کا احتجاج اور پاکستان کے حق میں نعرے بھارت کی رسوائی کے لیے کافی ہیں ، مقبوضہ کشمیر میں ڈیجیٹل اور ٹیلیفون سروس کی معطلی ، میڈیا پر پابندی جیسی کوئی مثال دنیا میں نہیں ملتی۔انڈیا کے حزب اختلاف کے رہنماں کے کشمیر کے حوالے سے بیان اور مقبوضہ وادی میں داخلے پر پابندی کے بعد صورت حال اور واضح ہو گئی ہے قیصر شریف نے کہا کہ اس الارمنگ صورتحال میں دنیا کو خاموش تماشائی بننے کی بجائے مسئلہ کشمیر کے فوری حل کی طرف توجہ دینا ہوگی جماعت اسلامی قوم کو کشمیر پر متحرک کرنے میں اہم کردار ادا کر رہی ہے ۔25اگست بروز اتوار پشاور میں کشمیر بچا ئومارچ کی قیادت امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق کریں گے امیر جماعت اسلامی کے پی کے سینیٹر مشتاق احمد خان ، امیر جماعت اسلامی ضلع پشاور عتیق الرحمن اور دیگر قائدین خطاب کریں گے ۔یکم ستمبر کو کراچی میں کشمیر بچائو مارچ ہو گا۔ ہم حکومت کی کشمیر پر ہر طرح کی مدد کریں گے تاہم تباہ کن معاشی صورتحال مہنگائی بے روز گاری ، آئی ایم ایف کی غلامی اور دیگر سیاسی پالیسیوں پر حکومت کو کوئی رعایت نہیں دی جاسکتی۔