مودی کو ایوارڈ دینے پر چئیرمین سینیٹ  نے دورہ یواے ای منسوخ کردیا

333

چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی نے شیخ محمد زید النہیان کے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو ایوارڈ دینے کے بعد اپنا دورہ یو اے ای منسوخ کردیا ۔

چیئرمین سینٹ نے اپنے بیان میں کہا کہ  دورہ نریندر مودی کے حالیہ دورہ یو اے ای کے پیس منظر میں منسوخ کیا گیا، یو اے ای کو دورہ کشمیریوں کی دل آزاری کا سبب بنے گا۔

انہوں نے کہا کہ مودی حکومت مقبوضہ کشمیر میں کرفیو نافذ کرکے کشمیری مسلمانوں پر ظلم و بربریت کررہی ہے پاکستان کشمیریوں کے جدوجہد آزادی کی بھرپور حمایت کرتا ہے۔