پشاور میں گھریلو تنازع پر ایک ہی خاندان کے 4 افراد قتل

74

پشاور میں گھریلو تنازع پر فائرنگ کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔

واقعہ  پشاور کے علاقے ریگی میں پیش آیا  جہاں دو فریقین کے مابین تنازع چلا آ رہا تھا جس کے حل کے لیے دو بھائی اپنے کزن کے ہمراہ گئے تھے کہ مخالفین نے ان پر فائرنگ کر دی۔پولیس حکام کا بتانا ہے کہ فائرنگ سے جاں بحق ہونے والوں میں دو بھائی اور ایک خاتون بھی شامل ہے جب کہ ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔