مقبوضہ کشمیر: نیویارک ٹائمز نے مودی سرکار کے پول کھول دیے

692

امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے مودی سرکار کے جھوٹ بے نقاب کردیے۔

نیویارک ٹائمز نے مقبوضہ کشمیر میں جاری کشیدگی پر ایک رپورٹ شائع کی ہے۔ رپورٹ میں کہا گہا ہے کہ بھارت کا دعویٰ جھوٹا ہے کہ مقبوضہ وادی میں زندگی معمول کے مطابق ہے جبکہ صورتحال اس سے بالکل مختلف ہے۔

امریکی روزنامے نے مزید لکھا ہے کہ بھارتی فوج پیلٹ گنز سمیت جدید اسلحے کا بے دریغ استعمال کر رہے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق صرف ایک اسپتال میں اب تک 60 زخمی لائے گئے ہیں جن میں سے کئی کی حالت تشویشناک ہے۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں جاری لاک ڈاؤن کے باعث دنیا وادی کی حقیقی صورتحال سے بالکل بے خبر ہے۔