انگلش ٹی 20 بلاسٹ میں عامر نے شاندار بولنگ سے ٹیم کو فتح دلادی

458

انگلش ٹوئنٹی 20 بلاسٹ میں پاکستانی پیسر محمد عامر نے حریف بلے بازوں کی گلیاں اڑا دیں۔

 انگلش ٹوئنٹی 20 بلاسٹ میں محمد عامرنےایسیکس کو سسیکس کے خلاف شاندار بولنگ کرتے ہوئے 29 رنز کے عوض 4 وکٹیں حاصل کرکے ٹیم کو فتح دلا دی۔

محمد عامر کی تباہ کن بولنگ کی بدولت  168 رنز کے جواب میں حریف ٹیم 159 رنز  تک محدود رہی۔