انڈونیشیا کے صدر نے صوبے پاپوا کے لوگوں سے معافی مانگ لی

246

انڈونیشیا کے صدر نے پولیس کی جانب سے نسلی جملے کسنے پر صوبے پاپوا کے لوگوں سے معافی مانگ لی۔

صدر کی جانب سے ایک معافی نامہ جاری کیا گیا ہے، جس میں صدر نے کہا ہے کہ انہوں نے نسلی امتیاز برتنے والے اہلکاروں کے خلاف فوری قانونی کارروائی کرنے کا حکم بھی دیدیا ہے۔یاد رہے کہ 17 اگست کو ایسٹ جاوا میں قومی پرچم کی بے حرمتی کے الزام میں پاپوا کے طالب علموں کو گرفتار کیا گیا تھا، اس دوران پولیس اہلکاروں نے ان پر نسلی جملے کسے تھے، جس کے بعد سے کئی شہروں میں پرتشدد مظاہروں کا سلسلہ شروع ہوگیا تھا۔