چیچنیا میں یورپ کی سب سے بڑی مسجد کا افتتاح کردیا گیا

1041

سفید ماربل سے تیار کر دہ یورپ کی سب سے بڑی مسجد کا چیچنیا میں افتتاح کردیا گیا۔

یہ مسجد نبی آخرالزماں حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کے نامِ مبارک سے منسوب کی گئی ہے۔ چیچن انتظامیہ کے مطابق یہ مسجد یورپ کی سب سے بڑی اور حسین مسجد ہے جس کے اندر 30 ہزار نمازی سما سکتے ہیں۔ تاہم اس کے باہر باغیجے میں خوبصورت پودے، پھول اور فوارے لگائے گئے ہیں اور دالان میں مزید 70 ہزار افراد نماز پڑھ سکتے ہیں۔ مسجد کی تعمیر میں خاص قسم کا ماربل اور دیگر تعمیراتی سامان استعمال کیا گیا ہے۔

چیچن انتظامیہ اس مسجد کو یورپ میں ‘سب سے بڑی اور سب سے خوبصورت’ مسجد قرار دے رہی ہے۔

اس موقع پر منعقدہ تقریب میں روسی صدر ولادی میر پیوٹن کے ساتھی چیچن سربراہ رمضان کیدرو کا کہنا تھا کہ یہ مسجد اپنے ڈیزائن میں منفرد اور اپنے سائز اور خوبصورتی میں شاہانہ ہے’۔