ننھے پاکستانی کھلاڑی کا اعزاز،اسنوکر چیمپئن شپ میں بھارتی حریف کو شکست دیدی

126

ماسکو(جسارت نیوز)بھارت کے مقابلے میں پاکستانی کھلاڑی نے ایک اور اعزاز اپنے نام کر لیا ہے۔ اسنوکر کے ننھے کھلاڑی حمزہ الیاس نے روس میں جاری آئی بی ایس ایف ورلڈ انڈر نائنٹین اسنوکر چیمپئن شپ میں بھارتی کھلاڑی کو شکست دے دی۔پاکستان کے ننھے اسنوکر پلیئر نے روس میں سبز ہلالی پرچم روس میں لہرا دیا۔ حمزہ الیاس نے آئی بی ایس ایف ورلڈ انڈر سیکسٹین چیمپئن شپ میں بھارتی کھلاڑی کو شکست دے کر اگلے رائونڈ کے لیے کوالیفائی کر لیاہے۔حمزہ الیاس کا کہنا ہے کہ وہ بھارت کے خلاف کامیابی پر بہت خوش ہیں۔ حمزہ روس میں جاری ٹورنامنٹ جیتنے کے لیے پر عزم بھی ہیں۔حمزہ الیاس آٹھویں کلاس کے طالبعلم ہیں۔ ان کا خواب ہے کہ وہ پاکستان کے لیے انڈر 16 ورلڈ اسنوکر کا ٹائٹل حاصل کریں۔میگا ایونٹ کیلئے حمزہ الیاس نے اسکول سے چھٹی لی ہے۔ اس ایونٹ میں محمد عمر بھی حمزہ الیاس کیساتھ ورلڈ چیمپئن شپ میں کران کیلئے کھیلیں گے۔