سری لنکا ٹیسٹ سیریز کیلیے پاکستان نہ آنا افسوسناک ہے،شاداب

179

لاہور (جسارت نیوز)پاکستان کے ابھرتے ہوئے اسٹار اسپنر شاداب خان نے کہا ہے کہ کیمپ میں رپورٹ کردی ہے اور کھلاڑیوں کے ساتھ ٹریننگ کررہا ہوں۔ان کا کہنا تھا کہ مصباح الحق سے کچھ سیکھنے کا موقع ملا اور مزید سیکھنے کی کوشش کررہا ہوں، سفید گیند سے زیادہ کرکٹ کھیلی ہے سری لنکا کے دورے سے متعلق سوال پر ان کا کہنا تھا کہ ہمیں بڑی امید تھی کہ ٹیسٹ کرکٹ پاکستان میں ہو گی اور ٹیسٹ کرکٹ کیلیے بڑے اسپیل کرنیکی کوشش کرتا رہاہوں۔شاداب خان کا کہنا تھا کہ فٹنس کیمپ سے ہمیشہ کھلاڑیوں کو فائدہ ہوتا ہے، تین ہفتے پہلے ہیپاٹائٹس ٹیسٹ ہوا جو کہ کلیئر رہا۔