فریال تالپور کی سندھ اسمبلی اجلاس میں شرکت کیلیے قرار داد منظور

250

کراچی (آن لائن) پیپلزپارٹی کی مرکزی رہنما فریال تالپور کی سندھ اسمبلی کے اجلاس میں شرکت یقینی بنانے کے لیے پیش کردہ قرار داد منظور کر لی گئی جس کے بعدا سپیکر سراج درانی نے اجلاس پیر 25 اگست تک ملتوی کر دیا۔ اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کی زیرصدارت سندھ اسمبلی کا
اجلاس منعقد ہوا، پیپلزپارٹی کی رکن سیدہ ماروی راشدی نے فریال تالپور کی اگلے اجلاس میں شرکت کے لیے قرارداد پیش کی جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ ا سپیکر نے16 جولائی کو پروڈکشن آرڈر جاری کیا اس کے باوجود فریال تالپور کواسمبلی نہیں لایا جارہا۔ ایوان میں موجود پیپلزپارٹی کے دیگر اراکین نے قرارداد کے حق میں رائے دی جس پر اسے منظور کر لیا گیا۔
سندھ اسمبلی /قرارداد