کسی بھی جارحیت سے نمٹنے کیلیے ہر دم تیار ہیں‘سربراہ پاک فضائیہ

275
اسلام آباد: اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے پاک فضائیہ کے سربراہ ائر چیف مارشل مجاہد انور خان ملاقات کررہے ہیں
اسلام آباد: اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے پاک فضائیہ کے سربراہ ائر چیف مارشل مجاہد انور خان ملاقات کررہے ہیں

اسلام آباد (صباح نیوز)سربراہ پاک فضائیہ مجاہد انور خان نے کہا ہے کہ کسی بھی جارحیت کی صورت میں پاک فضائیہ ہر دم تیار ہے۔ائر چیف نے کہا کہ وطن عزیز کے دشمنوں کی ہر حرکت پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔ اس امر کااظہارانہوں نے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے ملاقات میں کیا ۔اس موقع پر اسپیکرقومی اسمبلی نے ملکی دفاع کے لیے پاک فضائیہ کی خدمات کو سراہا۔ اسد قیصر نے کہا کہ دفاع وطن میں ائر فورس کی خدمات کو فراموش نہیں کیا جا سکتا۔ پوری قوم دفاعی اداروں کے پیچھے کھڑی ہے۔ملاقات میں اسپیکر اور سربراہ پاک فضائیہ پاکستان ویلفیئر ٹائون کے قیام پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ پاکستان ویلفیئر ٹائون سے محروم طبقات کو آگے آنے کا موقع ملے گا۔ایک ہی چھت کے نیچے نادار افراد کو تمام سہولیات میسر آئیں گی۔ فضائیہ کے افسران پر مشتمل راشد میموریل ٹرسٹ معاشرے کی بہتری کے لیے کام کر رہا ہے۔ اسد قیصر نے کہا کہ معاشرے کے کمزور طبقات کی مدد میرا مشن ہے۔ پاکستان ویلفیئر ٹائون کے لیے ہر قسم کا تعاون کروں گا۔ پاکستان ویلفیئر ٹائون کے قیام کے لیے فضائیہ اور راشد میموریل ٹرسٹ کا بھی تعاون حاصل رہے گا۔