ملکی ترقی کیلیے بین المذاہب ہم آہنگی ناگزیر ہوچکی ہے‘ شفقت محمود

548

اسلام آباد(خصوصی رپورٹ) وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت شفقت محمودنے کہا ہے کہ مادر وطن کی ترقی و خوشحالی کے لیے بین المذاہب ہم آہنگی اور مذہبی رواداری کو مضبوط بنانا وقت کا اہم تقاضا ہے،ریاست کے تمام شہریوں کوکسی تفریق کے بغیرمعاشرتی شمولیت کے یکساں مواقع فراہم کیے جائیں گے۔ قومی بیانیہ پیغام پاکستان کی روح کے عین مطابق ہماری قومی ضرورت ہے،مختلف مذہبی عقائد کے ماننے والوں کوامن کے زریں اصولوں کو اپنا دستور حیات بنانا ہوگا۔ ان خیالات کا اظہاردیگرماہرین تعلیم و دانشوروں نے علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں ’’ہم پاکستانی‘‘ کتاب کی تقریب رونمائی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ضیاالقیوم نے یقین دلایا کہ علامہ اقبال یونیورسٹی علمی سرگرمیوں کے ذریعے ملک بھر طلبہ کو صحت مند سرگرمیوں میں شامل کرنے کے لیے سیمینار اور کانفرنسوں کے انعقاد کا سلسلہ بھی جاری رکھے گی۔مقررین نے وطن عزیز کو درپیش چیلنجوں سے نمٹنے اور معاشرے کو انتہا پسندی کی لعنت سے پاک کرنے کے لیے قومی یکجہتی کے فروغ پر زور دیا ہے۔اس سلسلے میںحکومت،میڈیا، جامعات، مذہبی اداروں، اسکالرز، سول سوسائٹی، عدلیہ اور مقننہ کو بھی اپنا اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔