میہڑ، مرکزی شاہراہوں پر تجاوزات کی بھرمار، شہریوں کو مشکلات

130

میہڑ (نمائندہ جسارت) میہڑ شہر میں کئی سال سے روڈ کے اوپر تجاوزات برقرار جس کے باعث شہریوں کی زندگی عذاب بن گئی، روڈ کے اوپر چنگ چی رکشہ، گدھا گاڑی اور ٹھیلے والوں کے رش کے باعث لوگ گھنٹوں ٹریفک میں پھنسے رہتے ہیں۔ جبکہ مین روڈ موبائل مارکیٹ اور ٹاور چوک پر موبائلوں کے دکانداروں کی جانب سے ڈائون لوڈنگ کے لیے کمپیوٹر رکھ کر روڈ بند کردیا ہے جبکہ ٹریفک کا آزار قاضی عارف چوک، گاہی مہیسر چوک، رادھن بس اسٹاپ، بیٹو چوک، حیدرآباد دادو اور خیرپور ناتھن شاہ وین اسٹاپ، نئوں گوٹھ اسٹاپ، کار اسٹاپ سمیت تعلقہ اسپتال میہڑ سے مین روڈ میہڑ وین اسٹاپ تک ہر وقت ٹریفک کا آزار برقرار ہونے کے باعث لوگ کافی اذیتوں کو فیس کر رہے ہیں، کتنی بار حادثے میں زخمی ہونے والے افراد تعلقہ اسپتال میں نہیں پہنچ سکے، کچھ عرصہ قبل اسسٹنٹ کمشنر میہڑ ڈی ایس پی میہڑ مارکیٹ کمیٹی چیئرمین میہڑ میونسپل آفیسر میہڑ حزب اختلاف میونسپل کمیٹی میہڑ کے رہنما کونسلر اور شہری اتحاد آبادگار وکیل برداری سول سوسائٹی رہنمائوں میں ہنگامی اہم میٹنگ ہوئی تھی جس میں سبزی فروٹ مچھلی گھوشت کار وین رکشہ ڈاٹسن یونین رہنمائوں نے شرکت کی تھی۔ اس موقع پے ٹھیلے والوں کو ککول نہر کار اسٹاپ پر متبادل جگہ دینے اور سعیدی موسانی شاہ پنجو جانے والی ڈاٹسن کو واپڈا آفس کے سامنے اور قاضی عارف فرید آباد جانے والی بسوں اور رکشے والوں کو بائی پاس پر متبادل جگہ دینے اور مین روڈ کی دکانوں کو گیلری دینے اور موبائل دکانداروں کو دکان کے اندر کمپیوٹر رکھنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ شہریوں کی جانب سے چیف جسٹس، وزیر اعظم، وزیر اعلیٰ سندھ، ڈی سی دادو سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ میہڑ مین روڈ پر تجاوزات کو ہٹا کر انتظامیہ کی طرف سے کیے گئے فیصلے پر عملدرآمد کرا کر شہریوں کو تمام درپیش مشکلات سے بچایا جائے۔