شہدادپور،مدرسہ روڈ پر توڑا جانے والا گٹر عدم تکمیل کے باعث مکینوں کیلیے مشکلات بنا ہوا ہے

228

شہدادپور( نمائندہ جسارت )شہدادپور کے علاقے ٹنڈوآدم مدرسہ روڈ پر کئی روز سے بلدیہ شہدادپور عملے کی جانب سے توڑا گیا گٹر نہ بن سکا جس سے سیوریج کا گندا پانی کئی روز سے سڑک پر موجود رہنے سے وبائی امراض پھوٹنے کا خدشہ بڑھ گیا ہے۔ علاقہ مکینوں کا چیئرمین بلدیہ شہدادپور و عملے کے خلاف سخت احتجاج۔علاقہ مکینوں رسول بخش بروہی، غلام رسول، عبدالخالق، ممتاز علی اور غلام حسین چھٹو و دیگر کے مطابق گٹر نالہ بلدیہ عملہ توڑ گیا کئی بار دفتر کے چکر لگائے مگر تاحال گٹر بنانا تو دور کی بات ہے سیوریج سے نکلنے والا گندا پانی بھی ٹھکانے لگانے میں بلدیہ شہدادپور ناکام ہے ہم نے چیئرمین کو کئی بار اطلاع دی مگر کچھ فرق نہیں پڑا۔ ہمارا محکمہ بلدیات کے اعلیٰ افسران سے مطالبہ ہے کہ فوری مسائل حل کرکے دیے جائیں ۔