سجاول، ال آصف پبلک ہائی اسکول کی جانب سے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کی تقریب

148

سجاول (نمائندہ جسارت) ال آصف پبلک ہائی اسکول سجاول کی طرف سے ہر سال کی طرح اس سال بھی سلام پاکستان lll پروگرام منعقد کیا گیا، جس میں طلبہ و طالبات نے تقاریر، ملی نغمے، ٹیبلو اور سبق آموز ڈرامے پیش کر کے داد وصول کی۔ اسکول کے ڈائریکٹر عمر فاروق آرائیں، اساتذہ عمر فاروق، احمد خان جماری، عثمان آرائیں، شہزاد میمن، راجیندر اور باقر نے اپنے خطاب میں کشمیری بھائیوں کیساتھ یکجہتی اور ان کی سلامتی کے لیے دعائیں مانگیں اور نیک تمنائوں کا اظہار کیا۔