آٹھ بھتا خورپولیس اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج‘4گرفتار

187

کراچی (اسٹاف رپورٹر) مبینہ ٹاون پولیس کے 2 اسٹنٹ سب انسپکٹروں سمیت 8 بھتا خورپولیس اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کر کے 4کو گرفتار کر لیا گیا، تھانے دار کے خلاف کسی قسم کی کارروائی نہیں کی گئی، تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک وڈیو وائرل ہو ئی تھی جس میں دیکھا جا سکتاہے کہ مبینہ ٹاؤن تھانے کے اہلکار مختلف دکانداروں سے 100، 100 روپے وصول کر رہے ہیں، وڈیومیں دیکھا اورسنا جاسکتاہے کہ پانی کے کارروبار سے منسلک ایک شخص بھتا طلب کرنے والے پولیس اہلکار کوبتاتا ہے کہ اس نے صبح ہی پولیس موبائل کو 100روپے دیے ہیں تو مذکورہ پولیس کہتاہے کہ تھا نے کی 3 موبائل ہیں اور تنیوں موبائل ہفتے میں ایک بار جمعرات کوصبح اور شام کو100روپے وصول کرتی ہیں ۔بھتہ خوری کے شکار شہری نے پورے واقعہ کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر لوڈ کردی جو تیز ی کے ساتھ پھیل گئی۔ جس پر اے ڈی آئی جیکراچی نے فوری نوٹس لیتے ہو ئے مذکورہ پولیس اہلکاروں کومعطل کرتے ہوئے ان کے خلاف کارروائی کے احکامات جاری کیے جس پر ایس ایچ او تھانہ مبینہ ٹاؤن نے ملوث اہلکاروں کیخلاف بھتا خوری کا مقدمہ نمبر 326/2019 درج کر لیا ،مقدمے کے اندارج کے بعد پولیس نے ای ایس آئی نیک محمد، ای ایس آئی دیدار سومرو، اے ایس آئی عبدالطیف اور سپاہی محمد فیصل کو گرفتار کر لیا ۔ہیڈ کانسٹیبل محمد اشرف، کانسٹبل نزر محمد، عبیداللہ اور شیخ خالد کی گرفتاری کے چھاپہ مار کارروائی کی جارہی ہے ۔