ایف اے ٹی ایف اکتوبر میں پاکستان کا حتمی فیصلہ کرے گی

231

اسلام آباد/کنبیرا (آن لائن+اے پی پی) فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کا حتمی اجلاس 13اکتوبر کو فرانس کے دارالحکومت پیرس میں ہو گا ،جس میں ایف اے ٹی ایف پاکستان کے بارے میں حتمی فیصلہ کرے گی۔علاوہ ازیں ایف اے ٹی ایف کے ایشیا پیسفک گروپ کی جانب سے جاری کر دہ اعلامیہ میں کہا گیا کہ اجلاس میں پاکستان سمیت 6ممالک کی منی لانڈرنگ سے متعلق میوچل ایولیو ایشن رپورٹس پیش کی گئیں ،جن کا بغور جائزہ لیا گیا ہے ،رپورٹس جاری کرنے سے قبل ان کا مزید باریک بینی سے جائزہ لیا جائے گا،دیگر ممالک میں چین ،ہانگ کانگ، فلپائن، چیائینز تائی پائی شامل ہیں۔ادھر پاکستانی وزارت خزانہ نے فنانشنل ایکشن ٹاسک فورس کے ایشیا پیسیفک گروپ (اے پی جی) کی جانب سے پاکستان کو بلیک لسٹ قرار دینے کے بھارتی میڈیا کے دعوے کو مسترد کرتے ہوئے اس حوالے سے شائع ہونے والی خبروں کو غلط اور بے بنیاد قرار دیا ہے۔