ٹوئٹر انتظامیہ نے سینیٹر رحمن ملک کا اکائونٹ بند کر دیا

208

اسلام آباد (صباح نیوز)ٹوئٹر انتظامیہ نے پیپلز پارٹی کے سینیٹر وسابق وزیر داخلہ رحمن ملک کا اکائونٹ بند کر دیا۔سینیٹر رحمن ملک نے ٹوئٹر اکائونٹ بند کیے جانے کے خلاف بیان میں کہا کہ ٹوئٹر انتظامیہ کی طرف سے میرا دفتری اکائونٹ معطل کرنے کا اقدام انتہائی قابل مذمت ہے، ٹوئٹر انتظامیہ فوری طور پر میرا دفتری اکائونٹ بحال کرے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر میں بھارتی جارحیت و مودی مظالم کیخلاف ہمیشہ آواز بلند کی ہے، دنیا کے ہر فورم پر بھارتی جارحیت و مودی مظالم کو بے نقاب کرتے رہیں گے۔