ندیم افضل چن کی معذرت، فواد چودھری ترجمان وزیراعظم کیلیے مضبوط امیدوار

60

اسلام آباد(آن لائن)وزیراعظم کے ترجمان ندیم افضل چن نے عہدے سے معذرت کر لی ،وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری وزیراعظم نئے ترجمان کے عہدے کے لیے مضبوط امیدوار ہیں ۔ندیم افضل چن نے عہدہ سنبھالنے سے معذرت کر لی ہے اور انہوں نے وزیراعظم عمران خان کو بھی فیصلے سے آگاہ کر دیا ہے۔،فواد چودھری کو وزیراعظم کا نیا ترجمان مقرر کرنے کے لیے وزیراعظم ہاوس میں مشاورت ہو رہی ہے ،فواد چودھری سائنس و ٹیکنالوجی کا عہد ہ بھی اپنے پاس رکھیں گے ۔