جی سیون اجلاس میں مودی سے مسئلہ کشمیر پر بات کی جائے گی،وائٹ ہائوس

689

واشنگٹن( آن لائن+اے پی پی )ترجمان وائٹ ہاس نے کہا ہے کہامریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کشمیر پر ثالثی کے لیے تیار ہیں۔وائٹ ہائوس نے اعلان کیا ہے کہ جی سیون سمٹ میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے مسئلہ کشمیر پر بات چیت ہو گی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق کے مطابق وائٹ ہاس حکام کا کہنا ہے کہ واشنگٹن مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کو گہری نظر سے دیکھ رہا ہے۔امریکی صدر ڈانلڈ ٹرمپ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے جی سیون سمٹ کی سائیڈ لائن پر ملاقات کریں گے۔ دوسری جاب فرانس نے بھی بھارت پر زور دیا ہے کہ مسئلہ کشمیر پر پاکستان سے مذاکرات کیے جائیں۔ جی سیون اجلاس فرانس میں کل سے شروع ہوگا۔ کینیڈا، جرمنی، اٹلی، جاپان، برطانیہ اور امریکا گروپ سیون کے رکن ممالک ہیں جو اس اجلاس میں شرکت کریں گے۔ دوسری جانب امریکی ایوان نمائندگان کے اہم رکن ایڈم سمتھ نے بھارتی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری طور پر مقبوضہ کشمیر سے کرفیو اور دیگر پابندیاں ختم کرے تاکہ دنیا مقبوٖضہ وادی کی صورتحال کا جائزہ لے سکے۔ ڈیموکریٹک پارٹی سے تعلق رکھنے والے کانگریس مین ایڈم سمتھ جو ایوان کی آرمز سروسز کمیٹی کے چیئرمین بھی ہیںنے ایک ٹویٹ میں کہا کہ وہ مقبوضہ جموںکشمیر میں مساوی بنیادوں پر بنیادی انسانی حقوق کے تحفظ کاعزم رکھتے ہیں انہوں نے امریکا میں تعینات بھارتی سفیر کو طلب کر کے ان پر واضح کیا کہ وہ بھارتی حکومت کی طرف سے مقبوضہ جموں وکشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت ختم کرنے سے متعلق صورت حال کا مسلسل جائزہ لے رہے ہیں۔ انہوں نے مواصلاتی اور انٹرنیٹ رابطوں کو بند کرنے، بھارتی فوج کی بڑھتی ہوئی ظالمانہ کارروائیوں اور کرفیو پر اپنی سخت تشویش کا اظہارکیا ۔انہوںنے کہا کہ میرے حلقے کے کچھ شہری مقبوضہ جموں وکشمیر سے تعلق رکھتے ہیں جنہوں نے ان سے ملاقات کی ہے جومقبوضہ جموں وکشمیر میں اپنے رشتے داروں سے رابطہ نہ ہونے کے باعث ان کی سلامتی کے حوالے سے سخت پریشان ہیں۔