اقوام متحدہ کا پریانکا چوپڑ ا کیخلاف کارروائی کرنے سے انکار

222

نیویارک( آن لائن) اقوام متحدہ نے بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑ ا کے جنگ کی حمایت میں کیے گئے ٹوئٹؔپرپریانکاکے خلاف کسی قسم کی کارروائی کرنے سے صاف انکار کردیا۔ پریانکا چوپڑا نے سوشل میڈیا پر پلوامہ حملے کے بعدجنگ کی حمایت نے ان کے دنیا بھر میں موجود لاکھوں مداحوں کو سخت مایوس کردیاتھا۔ پاکستان میں انسانی حقوق کی وزیر شیریں مزاری نے پریانکا کی اس حرکت کا سخت نوٹس لیتے ہوئے دو روز قبل اقوام متحدہ کے ادارے یونیسیف کو خط لکھ کر پریانکاکو امن کی سفیر کے منصب سے ہٹانے کا مطالبہ کیاتھا۔ تاہم اقوام متحدہ نے پریانکا کے خلاف کسی بھی قسم کا ایکشن لینے سے انکار کرتے ہوئے ان کے جنگ کی حمایت میں کیے گئے ٹوئٹ اور دیے گئے بیان کو اداکارہ کا ذاتی خیال قرار دے دیا۔