پیپلز پارٹی مودی اور خان کی سودا بازی کو بے نقاب کریگی، بلاول

63

شگر، روندو (آئی این پی)پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری نے کہا ہے کہ مودی اور عمران رہبر نہیں راہزن ہیں، مودی کشمیریوں سے آنکھیں چھین سکتا ہے لیکن ان کے خواب نہیں چھین سکتا۔ پیپلز پارٹی مودی اور خان کی سودا بازی کو بے نقاب کرے گی اور کشمیریوں کے خلاف سازشوں کو ناکام بنائے گی۔ انہوں نے کہا کہ سلیکٹڈ وزیر اعظم سلیکٹرز کو خوش کرنے میں لگا ہوا ہے اور ملک کو معاشی اور سفارتی میدان میں تباہ کر دیا ہے جبکہ تاریخ میں سب سے زیادہ قرضے لینے کے باوجود ملک میں مہنگائی کا سونامی آ چکا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلتستان ڈویژن کے ضلع شگر اور تحصیل روندو کا دورہ اور عوامی اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔