شوہر کی بے پناہ محبت سے تنگ آ کر بیوی نے خلع مانگ لی

1539

شارجہ: بیوی کو شوہر کی بے پناہ محبت نے بیزار کردیا، طلاق لینے کیلئے عدالت پہنچ گئی۔

غیر ملکی میڈیا کےمطابق طلاق کی درخواست میں بیوی نے موقف اختیار کیا ہے کہ اس کے شوہر نے اسے کبھی نہیں جھڑکا، نہ کوئی بات ٹالی ہے، اکثر کھانا بھی خود تیار کرتا ہے، صفائی سمیت دیگر کام بھی کر دیتا ہے، شوہر کی بے پناہ محبت سے وہ تنگ آگئی ہے، وہ چاہتی ہے کہ کسی دن اس کا شوہر اس کیساتھ جھگڑا کرے، مگر ناراضگی دکھانے پر جھگڑنے کے بجائے شوہر اس کیلئے تحفے لانا شروع کر دیتا ہے۔ اس طرح کی زندگی نہیں چاہتی ، اس لیے طلاق کا مطالبہ کرتی ہے۔

اپنے بیان میں شوہر نے عدالت کو بتایا کہ وہ خود کو ایک مہربان شوہر دیکھنا چاہتا ہے اس لیے کسی بات پر جھگڑا نہیں کرتا ۔

شوہر نے عدالت سے استدعا کی کہ اس کی بیوی کو درخواست واپس لینے کی ہدایت کرے،عدالت نے سماعت ملتوی کرتے ہوئے جوڑے کو مصالحت کی ہدایت کردی ہے۔