وقار یونس نے بولنگ کوچ کے عہدے کیلئے درخواست جمع کرادی

445

لاہور: سابق کپتان و ہیڈ کوچ وقار یونس پاکستان کرکٹ ٹیم کی کوچنگ کی دوڑ میں شامل ہوگئے۔

اطلاعت کے مطابق وقار یونس نے اس بار ہیڈ کوچ نہیں بلکہ بولنگ کوچ کے عہدے کیلئے درخواست دی دہے۔ قومی ٹیم کے بولنگ کوچ کیلئے درخواست دینے والے وقار یونس اب تک کے ہائی پروفائل کوچ ہیں۔

خیال رہے کہ وقار یونس دو مرتبہ پاکستان ٹیم کے ہیڈ کوچ رہ چکے ہیں، وقار یونس آخری مرتبہ مئی 2014 سے اپریل 2016 تک ہیڈ کوچ رہے۔

اس کے علاوہ وقار یونس دو مرتبہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ کے عہدے پر بھی فائز رہ چکے ہیں۔

یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے کوچنگ اسٹاف کیلئے درخواستیں طلب کی ہوئی ہیں،درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ 26 اگست ہے۔

ورلڈکپ 2019 میں پاکستان کرکٹ بورڈ نے پورے کوچنگ اسٹاف اور سلیکشن کمیٹی کو فارغ کردیا ہے۔