ٹوئٹر نے رحمان ملک کا اکاؤنٹ بند کردیا

408

ٹوئٹر انتظامیہ نے پیپلز پارٹی کے سینیٹر و سابق وزیر داخلہ رحمان ملک کا  اکائونٹ بند کر دیا۔

رحمان ملک نے بیان میں کہا ہے کہ بھارتی جارحیت و مودی مظالم کیخلاف ہمیشہ آواز بلند کی ہے، دنیا کے ہر فورم پر بھارتی جارحیت و مودی مظالم کو بے نقاب کرتے رہیں گے،نریندر مودی نہتے کشمیریوں پر ظلم و بربریت کی انتہا کر رہا ہے،  ٹوئٹر انتظامیہ کی طرف سے میرا دفتری اکائونٹ معطل کرنے کا اقدام انتہائی قابل مذمت ہے، ٹوئٹر انتظامیہ فوری طور پر میرا دفتری اکائونٹ بحال کرے۔