مقبوضہ کشمیر :شہریوں کا کرفیو توڑ کر نماز جمعہ ادا کرنے کا اعلان

309

سرینگر: مقبوضہ کشمیر میں آج حریت قیادت کی اعلان پر اقوام متحدہ کے مبصر مشن کے دفتر کے سامنے بھرپور احتجاج ہورہا ہے۔

اطلاعات کے مطابق نڈر کشمیری نوجوانوں نے نماز جمعہ کے بعد تمام رکاوٹیں توڑ کر ریلیاں نکالنے کا عزم کر رکھا  ہے۔وہیں بھارتی فوج نے کشمیریوں کو روکنے کے لیے رکاوٹیں کھڑی کردیں ہیں جبکہ کرفیو مزید سخت کردیا گیا ہے ۔

دوسری جانب  مظلوم کشمیریوں کا کہنا ہے کہ یہ ظلم آخر کب تک، یہ بندشیں آخر کیوں، ظلم کے بت پاش پاش کرنے کا وقت آن پہنچا،ہم آج کرفیو توڑ کر ریلیاں نکالیں گے۔ سرینگر میں اقوام متحدہ کے فوجی مبصر گروپ کے دفتر تک مارچ ہوگا، جگہ جگہ چسپاں پوسٹرز میں حریت رہنماؤں نے شہریوں سے کرفیو توڑ کر نماز جمعہ ادا کرنے اور بھارتی قبضے کے لیے سڑکوں پر آنے کی اپیل کی ہے۔

قابض فوج اور بھارتی حکومت نے  مواصلات کے تمام ذرائع بند کیے ہوئے ہیں ،خوراک اور ادویات کی کمی کے باوجود کشمیریوں کا جذبہ جوان ہے، نوجوان بھارت سے وادی کا قبضہ چھڑانے کے لیے تحریک آزادی کو منطقی انجام تک لے آئے ہیں۔