جامعہ کراچی :غیر تدریسی عملے کا ترقیوں کے نظام میں تبدیلی کا مطالبہ

433

کراچی : جامعہ کراچی کے غیر تدریسی عملے نے مطالبہ کیا ہے کہ  ترقیوں کے لیے تجربے کے ساتھ تعلیمی قابلیت کو بھی مد نظر رکھا جائے ۔

ذرائع کے مطابق ملازمین کا کہنا ہے کہ ماضی میں میٹرک اور انٹر پاس ملازمیں کو  10 سال یا اس سے زائد کے تجربے کی بنیاد پر گریڈ 13 سے 16 میں ترقیاں دی گئیں تاہم ان سے ذیادہ تعلیمی قابلیت رکھنے والے ملازمین ترقیوں سے محروم رہے۔

ملازمین نے مزید کہا کہ  تردیسی عملے کی بھرتیوں میں ماسٹرز ڈگری رکھنے والے لیکچرار کو گریڈ 18 دیا جاتا ہے لیکن غیر تدریسی عملے کی بھرتیوں میں ماسٹرز ڈگری رکھنے والے کو گریڈ 13 پر رکھا جاتا ہے۔اس سلسلے میں ملازمین کی جانب سے رجسٹرار جامعہ کراچی کو درخواست دی جا چکی ہے اور رجسٹرار نے ڈپٹی رجسٹرار جنرل سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

تاہم ملازمیں کا کہنا ہے کہ اس معاملے پر ڈپٹی رجسٹرار کی جانب سے  ٹال مٹول سے کام لیا جارہا ہے۔

ملازمین کا مطالبہ ہے کہ شیخ الجامعہ آئندہ ہونے والے  سینڈیکیٹ کے اجلاس میں اس معاملے کو اٹھائیں۔